کورونا سے مزید 118 افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 118 افراد لقمہ اجل بن گئے اور،300 5 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں،68564 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے ،5395 افراد میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی اور 118 اس وائرس سے چل بسے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد،872 15ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد،818 739ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد ،77294 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 8.3 رہی۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 4740 مریض 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ، جن کی بازیافتوں کی کل تعداد،652 646 ہوگئی۔