روس اشتعال انگیزی بند کرے‘جی سیون‘یورپی یونین

برسلز:گروپ آف سیون (جی 7) اور یورپی یونین (ای یو) نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی سرحد پر اپنی اشتعال انگیزی کا خاتمہ کرے۔ دونوں فریقوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن کی سرحد پر روس کی فوجی تحریک "غیر اعلانیہ" اور "خطرہ اور عدم استحکام" ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کو فوجی تحریکوں میں شفافیت کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئے۔ یوکرائن کا کہنا ہے کہ روس کی سرحد پر،000 80 فوج موجود ہے۔ ماسکو نے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔