اسلام آباد:اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم کرنے کے معاملے پر قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی۔آرڈیننس کے مطابق ، اگر منتخب نمائندہ 60 دن میں حلف نہیں اٹھاتا ہے تو ، یہ نشست خالی ہوجائے گی۔ آرڈیننس کے اجراءکے بعد الیکشن کمیشن ایسے نمائندوں کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔یاد رہے کہ چودھری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار چکے تھے لیکن پنجاب اسمبلی کا انتخاب جیت گئے۔ چودھری نثار ابھی اسمبلی میں حلف نہیں اٹھا سکے اور نہ ہی اجلاس میں شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوتے ہیں۔ اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں۔ حالیہ سینیٹ انتخابات میں انہوں نے اپنا ووٹ نہیں ڈالا تھا۔
ڈار‘نثارکی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ‘الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظور



















