این اے249:اے این پی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

کراچی:حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم چھوڑنے والی عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا۔کراچی میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں اے این پی نے مسلم لیگ کے رہنما اور امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کیا۔اے این پی نے این اے 249 سے اورنگزیب بونیری کو میدان میں اتارا تھا ، لیکن عوامی نیشنل پارٹی نے مفتاح اسماعیل کے حق میں اپنا امیدوار واپس لے لیا۔مفتاح اسماعیل کے حق میں استعفیٰ دینے والے حاجی اورنگزیب خان بونیری نے کہا کہ پارٹی اپنے فیصلوں کا پابند ہے اور امید ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کامیابی حاصل کرلے گی۔