کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سندھ کے ہسپتالوں پر قبضہ کرنے کے لیے سازشیں کر رہی ہے۔عالمی یومِ صحت پر بیان دیتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی صحت پالیسی سب کے لیے کے بجائے صحت برائے اشرافیہ ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنی کرپشن پر مبنی پالیسیز کے ذریعے پاکستانیوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے، صحت کی سہولیات پاکستان کے عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت کو اس حق کو محفوظ بنانے کو یقینی بنانا ہوگا۔
وفاقی حکومت سندھ کے ہسپتال پر قبضہ کی سازشیں کر رہی ہے، بلاول



















