اے اور او لیول کے طلبہ کا کیمبرج کے خلاف احتجاج

لاہور(لیڈرنیوز)طلبہ کا کا چیئرنگ کراس پر احتجاج، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کی شرکت،طلبہ کا مطالبہ ہے کہ کیمبرج کے زیرانتظام ہونے والے امتحان ملتوی کیے جائیں کیونکہ کرونا کی وجہ سے تعلیم کا کافی نقصان ہوا ہے اس وجہ سے ہمیں مزید وقت دیا جائے۔طلبہ کامزید کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہے ہین جس اور آن لائین کلاسز میں تعلیم کا کافی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے پیپر دینا مشکل ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمارے امتحان ملتوی کیے جائیں تاکہ ہمارا تعلیمی نقصان نا ہو۔جبکہ یاد رہے اس سے پہلے بھی دو بار امتحانات کی تاریخ بدلی جا چکی ہے مگر طلبہ کی پھر سے یہی ڈیمانڈ ہے کہ کیمبرج 15اپریل کو شروع ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دے۔