قصور: پھول نگر میں دیور نے اپنی بھابھی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق ، متوفی ثمینہ 3 سال سے اپنے شوہر سے ناراض تھی اور وہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔ دیور غلام رسول بھائی کے سسرال آیا اور جھگڑے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے ایک بچی بھی زخمی ہوگئی اور اسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
شوہرسے ناراض بھابھی کو دیورنے فائرنگ کرکے قتل کردیا



















