کورونامثبت کیسز کی شرح9.4فیصد‘مزید84 اموات

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد لقمہ اجل بن گئے اور4,700سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک بھر میں 50186 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 4723 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ 84 افرادکی وائرس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 9.4 فیصد رہی۔