موجودہ حالات میں بھارت تجارت نہیں ہوگی‘وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت کے ساتھ تجارت کا آغاز نہ کرنے اور بھارت کے ساتھ تجارت نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اصولی بات ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر ، بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ اس سے یہ غلط تاثر ملے گا کہ ہمیں کشمیر کو نظر انداز کرنا چاہئے اور بھارت کے ساتھ تجارت کا آغاز کرنا چاہئے۔ کشمیر کو حق خودارادیت دیئے بغیر ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں۔