پنجاب کے7شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاو¿ن

لاہور:پنجاب کے 7شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاو¿ن ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ جزوی لاک ڈاو¿ن والے شہروں میں کوروناکیس12فیصدسے زیادہ ہیں‘کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،سپتالوں میں آکسیجن کی طلب 7فیصد بڑھ گئی ہے، کچھ شہروں میں 12 فیصد سے زیادہ کورونا شرح ہے،کاروبار بند کرنا ہمارا مقصد نہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ ایس او پیز پر عمل کریں،پنجاب حکومت نے ویکسین منگوانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں،پنجاب حکومت اپنے وسائل سے10 لاکھ ویکسین منگوائے گی۔