حوثی امریکہ ،اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کو تیار
صنعا :(مشرق نیوز)یمن کے حوثیوں نے امریکہ ،اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کی ٹھان لی۔
حوثی تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے کہا جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کو تیار ہیں،اسلامی فریضہ جہاد ادا کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، موقف امریکہ و اسرائیل کےخلاف ہے،کسی مسلم ملک کےخلاف دشمنی نہیں رکھتے، مسلم ممالک متحد ہو کر صیہونی غرور اور امریکی جبر کا مقابلہ کریں،حالات کا تقاضا ہوا تو ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

















