اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے دنیا مشکلات سے دوچار ،کشیدگی و جنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ،تیل کی مسلسل فراہمی کےلئے پرعزم ،ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے،ہدف مستحق طبقہ ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا دعاگوہیں جنگی حالات جلد ختم ہوں، ہوسکتا ہے صورتحال کچھ ہفتوں یامہینوں تک برقرار رہے، مل کرملک کوبحران سے نکالنا ہوگا،وسائل لامحدود نہیں،دیکھ رہے ہیں صورتحال کے اثرات تجارت پرکیاہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کچھ تجاویز بہترترقی کی طرف لےجاسکتی ہیں، اپریل تک سپلائی صورتحال بہتر رہنے کی امید ہے،وزیراعظم نے فیصلہ کیاقوم پرکم سے کم بوجھ ڈالا جائے، حکومت نے69ارب کابوجھ خود برداشت کیا، ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، مستحق طبقے کیلئے پیکیج تیار کررہے ہیں۔
مستحق طبقے کیلئے ٹارگٹ ریلیف پیکیج کی تیاری شروع کردی،وزیر خزانہ



















