اسرائیلی دہشتگردی،59سال میں پہلی بارنماز عید کی مسجد اقصیٰ کے باہر ادائیگی


مقبوضہ بیت المقدس:(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،59سال میں پہلی بارنماز عید کی مسجد اقصیٰ کے باہر ادائیگی،آنسو گیس کی شیلنگ ،لاٹھی چارج، متعددفلسطینی زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967 کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا، فلسطینی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی،اسرائیلی پولیس نے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سکیورٹی اہلکار تعینات کیے رکھے، فلسطینیوں کو باہر نماز عید ادا کرنا پڑی۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نمازیوں کو منتشر کرنے کےلئے طاقت کا بھی استعمال کیا،حکام نے کہااقدام ایران کےساتھ بڑھتی کشیدگی و سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا،فلسطینیوں نے کہا اسرائیل نے خطرناک مثال قائم کردی ،مستقبل میں بھی حالات پیدا کیے جاسکتے ہیں۔