سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کاجنگیں روکنے میں ناکامی کا اعتراف

بیروت: (مشرق نیوز)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے تسلیم کر لیا یو این سکیورٹی کونسل اپنے اثرات کا استعمال جنگیں روکنے اور کشیدگی کو کم کرنے میں بروئے کار لانے میں کامیاب نہیں ہو رہی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا جنگوں کو روکنے اور کشیدگی میں کمی کرنے میں ناکامی کی وجہ ویٹوز کا استعمال ہے، لبنانی عوام نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا ،گھسیٹا گیا،صرف سفارتکاری و مکالمے کے ذریعے ہی اقوام متحدہ چارٹر اور سکیورٹی کونسل قراردادوں کو نافذ کیا جا سکتا ہے، اسرائیل لبنان کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرے ۔