1458ارب کا نیا قرض ،پاکستان پر بوجھ مزید بڑھ گیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قرضوں کابوجھ مزید بڑھ گیا،پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ 1458ارب کا نیا بیرونی قرض لیا، قرض گزشتہ مالی سال کی نسبت 12.7 فیصد زیادہ ، رول اوور، آئی ایم ایف قسط سمیت مجموعی طور پر پاکستان کو 2 ہزار 857 ارب ملے۔
دستاویز کے مطابق جولائی تا جنوری 5 ارب 17 کروڑ ڈالرکا نیا قرض لیا گیا، سعودی عرب 3 ، چین نے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی قسط ملی ، عالمی اداروں نے 7 ماہ میں 2 ارب 12 کروڑ ڈالر فراہم کیے،جولائی تا جنوری 2026 اے ڈی بی نے 62 کروڑ 45 لاکھ ڈالرفراہم کیے۔
عالمی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالر،سعودی عرب 70 کروڑ 53 لاکھ ، چین نے پاکستان کو 26 کروڑ 94 لاکھ ڈالر قرض دیا،نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت ایک ارب 48 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا، آئی ایم ایف سے 20 کروڑ 95 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے، توسیع فنڈز سہولت کے تحت ملنے والے فنڈز علاوہ ہیں۔
پاکستان نے 7 ماہ میں بجٹ سپورٹ کیلئے 51 کروڑ 87 لاکھ ڈالر حاصل کیے،نان پراجیکٹ ایڈ 92 کروڑ، پراجیکٹ ایڈ کی مد میں 53 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ملے، رواں مالی سال نئے قرض، رول اوورز کی مد میں 25 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر رول اوور ہونا ابھی باقی ہے۔



















