امریکہ نے افغانستان کو ناجائز حراست کی سرپرستی کرنےوالی ریاست قرار دے دیا
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی وزیر خارجہ نے طالبان حکومت کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے افغانستان کو ناجائز حراست کی سرپرستی کرنےوالی ریاست قرار دےدیا۔
اپنے بیان میںمارکو روبیو نے کہا افغانستان کو باضابطہ طور پر ایسے ملک کے طور پر نامزد کر رہے ہیں جہاں لوگوں کو غلط و ناجائز طور پر حراست میں رکھا جا رہا ہے،طالبان حکومت اب بھی پالیسی میں رعایتیں حاصل کرنے کےلئے دہشتگردانہ طریقے استعمال کر رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا اقدامات سے طالبان عالمی برادری کا دباو مزید بڑھا رہے ہیں اور طریقہ کار کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا،طالبان حکومت ڈینس کوائل اور محمود حبیبی سمیت افغانستان میں قید تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے،امریکہ اپنے شہریوں کی رہائی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ،طالبان حکومت پر دباو جاری رکھا جائے گا۔

















