راولپنڈی (مشرق نیوز) آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا، بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے شوال اور جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا اور انہیں دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج فرار ہو گئے۔
آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہیگا۔
پاکستانی افواج نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمونیشن ڈپوز تباہ کردیا

















