پٹرول، ڈیزل کی کوئی قلت نہیں:ترجمان اوگرا،قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)ملک میں پٹرول ڈیزل وافر، کوئی قلت نہیں ،اوگرا نے واضح کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ترجمان اوگرانے کہا لوگ قیمت بڑھنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے، مارکیٹ میں اب افواہیں دم توڑ گئیں، افراتفری ختم ہو چکی، ملک بھر کے پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، قلت، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث پٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں۔

دریں اثنا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لٹر اضافہ غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ ، بجلی ، زراعت اور اشیائے خورونوش مہنگی ہوں گی۔

درخواست میں مزید کہا گیا گیا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس 15 دن کا سٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانا غیر قانونی ہے، اوگرا اور وزارت توانائی 15 دن کے پیٹرولیم ذخائر کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے،لاہور ہائیکورٹ قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔