عظمیٰ خان کا عمران تک رسائی کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عظمیٰ خان نے عمران خان تک رسائی کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیابانی پی ٹی آئی کو علاج کےلئے ہسپتال منتقل ،علاج کے دوران رسائی دی جائے،حکومت ڈاکٹر خرم مرزا، عاصم یوسف، فیصل سلطان اور ثمینہ نیازی کو طبی معائنے میں شامل کرے،بانی پی ٹی آئی کی 3 ماہ کی بلڈ ، آئی ،تشخیصی سمیت مکمل طبی رپورٹس فراہم کی جائیں۔