تہران (مشرق نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکہ کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں سینکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کی افواج کا طاقتور آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہیگا۔ ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی اڈوں پر ایرانی فورسز کے حملے مزید شدت کے ساتھ ہوں گے۔
دوسری جانب ترجمان سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔ ترجمان سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے جہاز کو نقصان پہنچانے کا ایرانی دعویٰ بھی غلط ہے۔
امریکہ کے سینکڑوں فوجی جہنم رسید کردئیے، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

















