لاہور (مرزا ندیم بیگ/تصاویر: شاہنواز)ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے ایک خصوصی نشست میں 2025 اور 2026 کے دوران پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود، جزا و سزا کے نظام اور مجموعی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ”ادارے کی مضبوطی کا راز صرف کارروائیوں میں نہیں بلکہ اہلکاروں کی عزت، تحفظ اور فلاح میں پوشیدہ ہے ‘ادارے میں اصلاح کا عمل ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، مگر میری ترجیح فورس کے مفاد اور وقار کا تحفظ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامی تسلسل اور نظم و ضبط برقرار رکھنا ایڈمن ونگ کی اولین ذمہ داری ہے، 2025 میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح کیلئے خطیر رقوم جاری کی گئیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران تقریباً 1.96 ارب روپے سے زائد کی رقم فلاحی مد میں جاری کی گئی،تعلیمی وظائف: 599 ملین روپے سے زائدبیٹیوں کی شادی گرانٹس: 540 ملین روپے سے زائد،طبی امداد: تقریباً 300 ملین روپے،اس کے علاوہریٹائرمنٹ گرانٹس اور دیگر الاونسز،اسی تسلسل میں جنوری 2026 کے پہلے ماہ میں ہی 251 ملین روپے سے زائد رقم ملازمین اور ان کے خاندانوں پر خرچ کی گئی،ڈی آئی جی ایڈمن کا کہنا تھا کہ ہم نے ویلفیئر فنڈ کو شفاف اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے منسلک کیا ہے تاکہ مستحق اہلکار کو بروقت ادائیگی ہو سکے،2025 میں بچوں کے علاج کیلئے بھی خصوصی فنڈز جاری کیے گئے، جن میں سنگین امراض کیلئے براہ راست مالی امداد شامل تھی،جزاو سزا کے نظام ،احتساب اور حوصلہ افزائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ 2025-26ءمیں ڈسپلنری ایکشن کے ساتھ ساتھ میرٹ پر انعامات کی پالیسی بھی متعارف کرائی گئی،بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام جبکہ کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ،انہوں نے بتایا کہ ایڈمن برانچ نے شکایات کے ازالے کیلئے مرکزی مانیٹرنگ سیل فعال کیا ہے تاکہ تاخیر کم سے کم ہو،جدید آپریشنز اور ادارہ جاتی بہتری کے بارے کہنا تھا کہ 2026 کو صوبے میں جرائم کے خلاف سال قرار دیتے ہوئے خصوصی ٹاسک فورسز اور جدید پولیس سٹیشن قائم کئے گئے،‘فلاحی اقدامات اور جدید انفراسٹرکچر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جب اہلکار مطمئن ہو گا تو اس کی کارکردگی خود بہتر ہو گ،ایڈمن ونگ نے نئی بھرتیوں، تربیتی کورسز اور پروموشن کیسز کی پراسیسنگ میں شفافیت کو یقینی بنایا،ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے ڈیجیٹل اصلاحات اور عوامی رابطہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2025-26ءمیںفائل ورک کی ای-آفس سسٹم پر منتقلی،سروس اسٹرکچر کا ازسرنو جائزہ، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے ایم او یوز، ویلفیئر کو صرف مالی امداد تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ صحت، تعلیم اور رہائش کے شعبوں میں بھی سہولیات بڑھائی گئیں،انٹرویو کے اختتام پر ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے کہا‘پولیس فورس کی اصل طاقت اس کے جوان ہیں۔ اگر ہم ان کی فلاح کو ترجیح دیں گے تو عوام کو بہترین سروس ملے گی۔ 2025 اور 2026 اصلاحات اور استحکام کے سال رہے ہیں، اور یہ عمل جاری رہے گا،ادارہ جاتی چیلنجز، داخلی اختلافات اور بدلتی ترجیحات کے باوجود، پولیس ایڈمنسٹریشن کی توجہ ویلفیئر، احتساب اور کارکردگی کے توازن پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔ آنے والے مہینوں میں یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ یہ اصلاحات کس حد تک دیرپا ثابت ہوتی ہیں۔
ادارے کی مضبوطی کا راز اہلکاروں کی عزت اور فلاح میں پوشیدہ ہے :عمران کشور

















