تبا ہ کن جواب پر افغان حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، مذاکرات کیلئے منت سماجت
کابل :(مشرق نیوز)تبا ہ کن جواب پر افغان حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح مجاہد نے اپنے بیان میں کہا پاکستان کےساتھ حالیہ جھڑپوں کے باوجود افغانستان بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتا ہے،بارہا پرامن حل پر زور دیا اور اب بھی چاہتے ہیں مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
قبل ازیںطالبان حکومت کی جانب سے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کی گئی،افغان میڈیا کے مطابق کابل میں طالبان کے فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا،پکتیا میں طالبان منصوری کور پر2 مرتبہ بمباری کی گئی،قندھار میں پاکستانی طیارہ پرواز کرتا ہوا بھی دیکھا گیا۔



















