پاک فوج کا جوابی قہر خوارج ،ہینڈلرز کی نسلوں کو بھی یاد رہے گا: عظمیٰ بخاری
لاہور :(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے دشمن عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں مگر بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،وطن عزیز کے بہادر سپوت ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے اور دشمن کو ناپاک عزائم سمیت نیست و نابود کرنا جانتے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا جنگ کی گیدڑ بھبھکیاںدینے والے مئی 2025یاد رکھیں، پاکستان امن پسند مگر غیرت مند ملک ،اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں،دشمن پہلے کی طرح اب بھی دھول چاٹیں گے،پاک فوج کا جوابی قہر خوارج ، ہینڈلرز کی نسلوں کو بھی یاد رہے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا دشمن عناصر جان لیں پاکستان کےخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،پوری قوم ہر حال، ہر وقت اور ہر طرح پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، بیانئے کی جنگ ہو یا میدان کی جنگ فتح پاکستان کو ہی نصیب ہوگی،قومی سلامتی، خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔



















