روس، یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں،مذاکرات کیے جائیں،پاکستان

نیویارک: (بیورورپورٹ) پاکستان نے کہا ہے روس ،یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں۔

سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان نے ہمیشہ تنازع کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا،چاہتے ہیں دونوں ممالک تنازع کے حل کیلئے دوبارہ بات چیت شروع کریں، فریقین کی علاقائی سلامتی کو مدنظر رکھ کر اقوام متحدہ کا چارٹر استعمال کیا جائے۔