بنوں، پولیس ، سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
بنوں (بیورو رپورٹ) بنوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بنوں کے نواحی علاقے میں آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،ڈی آئی جی آپریشن نے کہا بنوں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اکبرعلی خان کلے، اسپرکہ، ڈومیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، مشترکہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

















