اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرلی اور نئی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان



















