بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سمیت 6 افراد ہلاک
مہاراشٹرا :(مشرق نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارہ گرکر تباہ،نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اجیت پوار سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میںایمرجنسی لینڈنگ کے دوران پیش آیا،سوار افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا،وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

















