امریکہ نے نئے معاہدے کیلئے ایران کو 4شرائط پیش کردیں


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کےساتھ ممکنہ معاہدے کےلئے 4اہم شرائط رکھ دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق افزودہ یورینیم کا مکمل خاتمہ ،ایران کے اندر یورینیم افزودگی کی کسی بھی سطح پر اجازت نہیں ہوگی،بیلسٹک میزائل پروگرام پر واضح حد مقرر ،ایران کو خطے میں موجود اپنی پراکسیز کی حمایت ختم کرنا ہوگی۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس حکام نے کہا ایران پر حملے کا آپشن اب بھی میز پر موجود ہے، صدرڈونلڈ ٹرمپ سے رواںہفتے مزید مشاورت ہوگی ،اضافی فوجی آپشنز بھی پیش کیے جائیں گے۔