مظفرگڑھ:(بیورورپورٹ)مظفر گڑھ میں کار ریلوے لائن کی حفاظتی باڑ سے جا ٹکرائی،بچے سمیت 2افراد جاں بحق ،2خواتین زخمی ہوگئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ چناب پل کے نزدیک تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے،جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مظفر گڑھ، کار ریلوے لائن کی حفاظتی باڑ سے جا ٹکرائی ،بچے سمیت 2افراد جاں بحق

















