رواں سال 5 ڈسکوز کی نجکاری کرینگے،ایم علی،ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا،لنگڑیال

لاہور: (وقائع نگار)چیئرمین نجکاری کمیشن ایم علی نے کہا ہے نجکاری کمیشن میں 20 سال پرانے کیسز پڑے ، انویسٹرز نے کورٹ سے رجوع کر لیا اور بھی معاملات رہے، پی ٹی سی ایل میں سب جانتے ہیں 800 ملین ڈالر کا مسئلہ ہے۔

تھنک فیسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم علی نے کہانجکاری کا مقصد صرف کچھ بیچ دینا نہیں اور مسائل ہیں، پی آئی اے کی ڈیل میں بہت زیادہ زمین نہیں دی گئی اگر جہاز بیچنا چاہتے ہیں تو بیچ سکتے ہیں کیونکہ 20 سال پرانے ہیں،چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہانجکاری کا مقصد یہ نہیں کسی قسم کی مناپلی پیدا ہو، نجکاری سے مناپلی پیدا ہوئی تو جی ڈی پی نہیں بڑھے گی، خاص خیال رکھا جا رہا ہے مقابلہ پیدا ہو مناپلی نہیں،رواںسال 5 ڈسکوز کی نجکاری کرینگے،معاملے پر بہت سی چیزوں پر ابھی کام چل رہا ہے۔

سابق گورنر سندھ و سابق چیئرمین نجکاری کمیشن ایم زبیر نے کہا شروع سے نجکاری پر بات کر رہا ہوں لیکن پی آئی اے ڈیل میں بہت سارے فوائد دئیے گئے ،میرے دور میں فیصلہ کیا گیا سب سے آگے پی آئی اے ،سٹیل مل کو رکھیں گے، سوچ تھی ہاتھی گر گئے تو باقی خود گر جائیں گے تب نجکاری کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا پھر حکومت نے معاملے سے یو ٹرن لے لیا،تجویز دی گئی وفاق پی آئی اے کو سندھ حکومت کو دے دے،صرف بڑی کمپنیاں ہی لون لےکر کام کر سکتی ہیں، عام آدمی نہیں۔

نسیم بیگ نے کہا 3 ماہ کے اندر پی آئی اے کا ہولڈ لے لیں گے، مزید15 سے 30 جہاز شامل کریں گے، تفصیلی ریسرچ ابھی بہت سے معاملات پر جاری ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا وفاق ،صوبے دونوں کو ٹیکس اکٹھے کرنے چاہئیں لیکن صوبوں کو زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے،ریاست کا کام صرف ٹیکس اکٹھا کرنا نہیں بلکہ تھوڑا اور آگے جانا چاہئے، پراپرٹی ٹیکس صوبوں کے پاس ہے ایسا نہیں صوبوں کی نیت خراب ہے، صوبوں کے اوپر پریشر نہیں، اچھے پیسے ملتے ہیں۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہا صوبوں میں کئی جگہوں پر گورننس پراچھا کام بھی ہوا، فیسکل فیڈریشن کی وہاں ضرورت پڑتی ہے جہاں فیڈریشن ہو اور پاکستان فیڈریشن ہے،وفاق کو فضول خرچے کم کرنا ہوں گے، این ایف سی ڈیڈنہیں لیونگ کمیشن ہے،کسٹم ڈیوٹی ،ایکسائز ٹیکس بڑھنے سے ڈیوٹیز ،جی ایس ٹی زیادہ ہے، سب صوبوں کو ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، صوبوں کو ریاست سے تھوڑی زیادہ محنت کرنا پڑے گی، فیڈریشن کو بہت سے خرچے نہیں کرنے چاہئیں۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا خیبرپختونخوا کو ایک فیصد دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے زیادہ ملتا ہے، 28 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کے شیئر کم کرنے کی بات ہو رہی ، وجہ بتائی جا رہی ہے وفاق پر خسارہ بڑھتا جا رہا ہے۔