لاہور:(کرائم رپورٹر)گلبرگ ہوٹل میں آتشزدگی کامقدمہ مالک سمیت 6 افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر راشد رفیق کی مدعیت میں درج کیا ،ہوٹل انتظامیہ کے عہدےدار ندیم مرزا ،عاطف ، کامل خان ،بلال شاہ اور مصائب نامزد ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہوٹل انتظامیہ نے بیسمنٹ میں غیر قانونی بوائلر نصب کیا،بوائلر پھٹنے اور گیس لیکج سے آگ لگی،آپریٹر ناتجربہ کار تھا،ہوٹل انتظامیہ کو فائر سیفٹی کےلئے نوٹس بھی جاری کیا گیا مگر انتظامیہ نے نظر انداز کردیا، ہوٹل انتظامیہ کی غفلت سے سانحہ پیش آیا،آتشزدگی سے بیسمنٹ میں کھڑی موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
گلبرگ آتشزدگی، ہوٹل مالک سمیت 6 افراد کےخلاف مقدمہ درج

















