سپین نے ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کردیا

برسلز:(مشرق نیوز)سپین نے ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا نام نہاد پیس بورڈ میں شامل نہیں ہوں گے ، دعوت کی قدر کرتے ہیں لیکن قبول نہیں ،بورڈ اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر ،فلسطینی اتھارٹی بھی شامل نہیں ،غزہ و مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے۔