لاہور، راجن پور(کرائم رپورٹر+ بیورو رپورٹ) کچے کے علاقے میں سندھ اور پنجاب پولیس کے گرینڈ آپریشن کے مثبت نتائج آنا شروع ،44 ڈاکووں نے سرنڈر کردیا،پولیس کے مطابق کچے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 44 خطرناک ڈاکوو¿ں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سرنڈر کر دیا،پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس پر حملوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ 40 سے زائد ڈاکووں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،ڈی پی او کے مطابق کچے کے علاقوں میں ڈرون کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، آپریشن کے دوران تھرمل کیمروں، ڈرون سرویلنس، لانگ رینج اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے،کچے ماچھکہ میں کوش گینگ، سکھانی گینگ اور لونڈ گینگ جبکہ رونتی کے علاقے میں شر گینگ اور اندھڑ گینگ کےخلاف آپریشن جاری ہے، سرنڈر ہونے والے ملزمان کو سنگین نوعیت کے مقدمات کےلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا،پولیس حکام کے مطابق ڈاکووں کے مکمل خاتمے اور کچے کے علاقے میں پائیدار امن کے قیام تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔
کچے میں سندھ ،پنجاب پولیس کے گرینڈ آپریشن، 44 ڈاکووں نے سرنڈر کردیا

















