اووربلنگ پر17 فیصد قابو ،میٹرریڈنگ کا اختیارعوام کو دیدیا،اویس لغاری
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے اووربلنگ پر17 فیصد قابو پالیا،کے الیکٹرک نے 5 سال میں 600 ارب سے زائد سبسڈی لی، ادائیگیاں بروقت نہ کرنے سے سرکلر ڈیٹ بڑھا، 30 نومبر 2025 تک 300 ارب واجب الادا ہیں، نیپرا رپورٹ میں کے الیکٹرک کو کلین چٹ دینا سراسر غلط ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا5 سال میں کے الیکٹرک کوبھاری سبسڈی قومی خزانے اورعوام پر اضافی بوجھ ہے،ڈیٹ سروس سرچارج کے الیکٹرک و دیگر ڈسکوز پر سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی ذمہ داری کے باعث عائد کیا گیا،آئی پی پیز کےساتھ مذاکرات کرکے اربوں کا بوجھ کم کیا،میرٹ پر 7967 میگاوٹ کے منصوبے ختم کئے۔
وزیر توانائی نے کہا اضافی بجلی خریدتے تو صارفین پر 17 ارب ڈالر کا بوجھ پڑتا،میٹرریڈنگ کا اختیار عوام کو دیدیا، 40ارب سے زائد اووربلنگ کی رقم صارفین کو واپس کی گئی ،نیپرا رپورٹ پر تحفظات ہیں،ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، بجلی نقصانات صارفین کو منتقل نہیں ہوتے،غیرضروری بجلی کا 17 ارب ڈالر کا بوجھ مکمل ختم کر دیا،،سبسڈی سے ہونیوالے نقصانات حکومت برداشت کرتی ہے،اصلاحات لاکر مسائل کم کر رہے ہیں، 5سے 6 سال میں گردشی قرض کی مکمل ادائیگی ہوجائے گی۔



















