صورتحال پر نظر،ایران کے معاملے پر تمام آپشنزکھلے ہیں، وائٹ ہاوس
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)وائٹ ہاوس نے کہا ہے ایران کے معاملے پر تمام آپشنز بدستور کھلے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیوٹ نے کہا قتل عام جاری رہا تو سنگین نتائج ہوں گے، ایران میں 800 سزائے موت پر عملدرآمد رک گیا، صدر ٹرمپ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں،یورپی ممالک کی گرین لینڈ میں فوجی تعیناتی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوگی، گرین لینڈ ،ڈنمارک پر مذاکرات جاری رہیں گے،ڈنمارک ،گرین لینڈ پراجلاس مثبت رہا، صدر ٹرمپ گرین لینڈ کے معاملے پر تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

















