امریکی پابندیوں کاڈر،بھارت چاہ بہار منصوبے سے دستبر دار، 120 ملین ڈالرز ڈوب گئے
نئی دہلی،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکی پابندیوں کاڈر،بھارت نے گھٹنے ٹیک دئیے،چاہ بہار منصوبے سے دستبر دار ہوگیا۔
بھارت نے فیصلہ خاموشی سے کیا، ایران کو ادا کیے گئے 120 ملین ڈالرز بھی ڈوب گئے ،چاہ بہار بندرگاہ پر کام کرنے والی بھارتی کمپنی’ ’انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ‘ ‘آئی پی جی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین نے اجتماعی استعفیٰ دےدیا ،کمپنی کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی تاکہ امریکی پابندیوں کے ممکنہ اثرات سے افراد اور اداروں کو بچایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے کیے گئے معاہدے کو معمولی امریکی دباو میں ترک کر دینا بھارتی دوغلی پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
معاشی امور کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا بندرگاہ سے ممکنہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی سرگرمیاں جاری تھیں،مودی حکومت نے بندرگاہ سے نکل جانا بھارتی ساکھ کیلئے مناسب سمجھتے ہوئے ایران کے ساتھ اصولوں پر مبنی تعلقات کا بیانیہ ترک کرنے میں عافیت سمجھی ۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے مودی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا امریکی دباو پر چاہ بہار سے خاموشی سے پیچھے ہٹنا بھارتی خارجہ پالیسی کی نئی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

















