رائٹ سائزنگ ، مختلف وزارتوں کے 826 ملازمین سرپلس
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رائٹ سائزنگ کی جانب پیش قدمی ، مختلف وزارتوں کے 826 ملازمین سرپلس،530 کودیگر محکموں میں ایڈجسٹ کردیا گیا،اقدام سے وفاقی حکومت کو3 کروڑ 99 لاکھ روپے ماہانہ بچت ہو گی۔
وزارت قومی غذائی تحفظ کے 650 ملازمین سرپلس قرار دیئے گئے،انسانی حقوق 38، آئی ٹی 29، بین الصوبائی رابطہ 7 ،کامرس 45، کشمیر و گلگت بلتستان کے 57 ملازمین بھی سرپلس ہیں،530 ملازمین ایڈجسٹ کرنے پر مالی اثر کم ہو کر 3کروڑ 99 لاکھ روپے رہ گیا،جولائی 2024 سے نومبر 2025 تک سرپلس ملازمین کو ایڈجسٹمنٹ کا عمل جاری رہا، سرپلس ملازمین میں گریڈ 16 تک کی تعداد زیادہ ہے۔



















