انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصررعایت کے مستحق نہیں،محسن نقوی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر اور پیشہ ور بھکاری مافیا کےخلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستان کے نام پر حرف آنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا انسانی سمگلرز ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، قانون کے شکنجے میں لانا ناگزیر ہے،بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے،ایف آئی اے امیگریشن قوانین پر موثر عملدرآمد یقینی بنائے،تمام ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ ،چیکنگ کے نظام کو مزید جدید ، موثر بنایا جائے۔