تہران: (مشرق نیوز)ایران میں ملک گیر مظاہرے بے قابو،جلاﺅ گھیراﺅ،ہلاکتیں50تک جاپہنچیں،پروازیں منسوخ، انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے اہم شہروں میں ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں،ہتھیاروں سے لیس شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر پتھرا ﺅ ،براہ راست فائرنگ بھی کی گئی،پرتشدد احتجاج کو کنٹرول کرنے ،مزید پھیلنے سے روکنے کےلئے ملک بھر میں پولیس ،سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔
دوسری جانب قوم سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگین ہیں، ایرانیوں کا قاتل مظاہرین کا ہمدرد کیسے ہوسکتا ہے،چند کم عقل ،ناتجربہ کار لوگ ٹرمپ کی باتوں میں آجاتے ہیں،امریکی صدرکو مشورہ ہے دوسروں کی فکر چھوڑ کر اپنے ملک پر توجہ دیں،جلاو گھیراو میں شرپسند عناصر ملوث ، ایرانی نوجوان متحد، کسی بھی دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خامنہ ای نے کہا کچھ عناصر امریکی صدر کو خوش کرنے کےلئے عوامی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں،اسلامی جمہوریہ لاکھوں قربانیوں کے خون سے قائم ہوئی ،کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرےگا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا امریکی بیانات عوام سے ہمدردی نہیں بلکہ داخلی امور میں مداخلت ہیں، مقصدملک میں تشدد کو ہوا دینا ،ایران کو بدامنی ،عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے،عوام کے جائز مطالبات حل کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑتے، اقتصادی مشکلات کا بڑاحصہ امریکہ کی مسلط کردہ ہمہ گیراقتصادی و مالی جنگ کا نتیجہ ہے،امریکہ خودمختاری کا احترام یقینی بنائے،داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔
ایران ، ہلاکتیں50،انٹرنیٹ بند،ٹرمپ اپنے مسائل پر توجہ دو،خامنہ ای

















