خودمختار ریاست پر حملہ جنگ کے مترادف ہے، ظہران ممدانی
نیویارک: (بیورورپورٹ)میئر نیویارک ظہران ممدانی نے وینزویلا پر امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سمیت گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کسی خودمختار ریاست پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میںظہران ممدانی نے کہا مجھے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو ،اہلیہ کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور نیویارک سٹی میں وفاقی تحویل میں رکھنے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔
میئر نیویارک نے کہاکھلم کھلا رجیم چینج کا اثر صرف بیرون ملک افراد تک محدود نہیں رہتا ،براہ راست نیویارک کے شہریوں کو بھی متاثر کرے گا،انتظامیہ کی صورتحال پر گہری نظر،ہر شہری کی سلامتی ترجیح ہے۔

















