لندن:(مشرق نیوز) مودی حکومت کی ہندوتوا پر مبنی داخلی پالیسیوں ،متضاد خارجہ حکمت عملی بھارت امریکہ میں فاصلہ بڑھنے کاسبب،برطانوی اخبار فنانشل ٹائمزنے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی سردمہری نے بھارتی معیشت، خارجہ پالیسی اور بڑے کاروباری گروپس کو براہ راست متاثر کیا ،کشیدگی کا سب سے بڑا اثر بھارت کے طاقتور ارب پتیوں پر پڑا ،بھاری سرمایہ کاری کے باوجود امریکہ میں تجارتی و قانونی سہولتیں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارتی ارب پتیوں نے لاکھوں ڈالر لابنگ فرموں پر خرچ کیے مگر امریکی پالیسیوں ، قانونی نظام پر کوئی خاص اثر نہیں پڑ سکا، گوتم اڈانی کے خلاف جاری مقدمات واضح مثال ہیں ذاتی تعلقات و لابنگ امریکی قانونی ترجیحات کو تبدیل نہیں کر سکتیں،حالیہ علاقائی کشیدگی ،بھارتی پالیسیوں کے باعث امریکہ اب بھارت کو قابل اعتماد اتحادی نہیں سمجھتا ،ٹرمپ ،مودی کے درمیان ٹیرف تنازع کے دوران رابطہ بھی نہ ہونے کے برابر رہا،صورتحال کو بھارت کےلئے مزید مشکل بناتے ہوئے امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ روابط میں اضافہ کیا۔
مودی کی ہندوتوا پالیسیاں امریکہ بھارت میں فاصلے کا سبب



















