برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکومت سے جرم کے ثبوت مانگ لیے


لندن:(مشرق نیوز)برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے ملک میں پولیس ،پراسیکیوشن حکومت سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیںاگر کوئی ملک سمجھتا ہے برطانیہ میں جرم سرزد ہوا تو متعلقہ شواہد فراہم کرے۔

ترجمان نے کہا متعلقہ مواد برطانیہ میں پولیس رابطہ افسر کو فراہم کیا جائے،برطانوی پولیس قانون کی خلاف ورزی کے حامل مواد کا جائزہ لے گی،پولیس جائزے کے نتیجے میں فوجداری تحقیقات کا آغاز بھی ہو سکتا ہے،ہر معاملہ برطانوی قانون کے تحت نمٹایا جاتا ہے۔