بھارت میں کرسمس منانے پر مسیحی برادری کو دھمکیاں


نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت میں کرسمس منانے پر مسیحی برادری کو دھمکیاں،بی جے پی کے عہدےدار گرجا گھروں میں داخل ہو کر دھونس و دھمکیوں پر اتر آئے،انتہا پسندوں نے مسیحیوں سے کہا بھارت میں تہوار منانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی اگر کرسمس منائیں گے تو ملک سے نکال دیا جائےگا۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے نئی دہلی میں عوامی مقام پر کرسمس منانے والوں کو زبردستی علاقے سے نکال دیا گیا، مبصرین کے مطابق معاملے پرحکومتی خاموشی اور بعض سیاسی عہدےداروں کی حمایت انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے کا سبب بن رہی ہے،حملے نہ صرف مذہبی آزادی کی خلاف ورزی بلکہ بھارت میں اقلیتوں کےلئے بڑھتے خوف و دباوکی عکاسی بھی کرتے ہیں۔