اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایف آئی اے نے کرپشن، اختیارات سے تجاوز و غفلت میں ملوث اہلکاروں کےخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 7 افسروں،اہلکاروں کو سزائیں سنا دیں ۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اردلی روم کا انعقاد کیاگیا ،کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور غفلت میں ملوث 7 افسروں واہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں۔
انسپکٹر فخر عباس کو غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی ،بھتہ خوری ،کانسٹیبل غلام مصطفی کو غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی ،بھتہ خوری، اے ایس آئی احسن مسکین کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مسافر سے رقم لینے کے الزام میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا،انسپکٹر فہد اقبال کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر قانونی امیگریشن کلیئرنس کے الزام میں 2 ،سب انسپکٹر کرن فرید کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر قانونی امیگریشن کلیئرنس پر ایک سال کےلئے ترقی روکنے کی سزا دی گئی،سب انسپکٹر تنزیل رسول کو کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی امیگریشن کلیئرنس پر 2 سال کےلئے عہدہ کم کرتے ہوئے اے ایس آئی بنا دیا گیا۔
کرپشن،غفلت میں ملوث ایف آئی اے کے 7افسروں،اہلکاروں کو سزائیں

















