غزہ کبھی نہیں چھوڑیں گے،شہری و فوجی یونٹس بنائیں گے، اسرائیل

تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہاہے غزہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا فوج غزہ کے اندر موجود اور دفاعی مقاصد کےلئے تعینات ہے تاکہ ماضی میں جو کچھ ہوا وہ دوبارہ نہ ہو،اسرائیل دفاع کےلئے اپنی قوت پر ہی اعتماد رکھتا کسی دوسرے پر بھروسہ نہیں کر سکتا،اسرائیل کاٹز نے مزید کہا مناسب وقت پر شمالی غزہ میں بھی شہری و فوجی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے،اقدامات کو سرکاری طور پر نافذ کرنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ایران جنگی مشقیں کررہا ،اقدامات پر نظر ہے، کسی بھی کارروائی کا سخت جواب دیں گے،ایران کی جوہری سرگرمیوں پر صدر ٹرمپ سے بات ہوگی۔