8 جنگیں رکوائیں،بائیڈن انتظامیہ نے قاتلوں کو ملک میں بسایا،ٹرمپ


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)افغانیوںکےلئے امریکی سپیشل امیگرنٹ ویزا سمیت تمام چینلز بند،صدر ٹرمپ نے حکم جاری کرتے ہوئے افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کا حفاظتی استثنیٰ ختم کر دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق افغان نژاد شخص کی نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد پابندیاں سخت کی گئیں،افغانستان اب ان 12 ممالک میں شامل ہے جن پر جون میں مکمل سفری پابندی کےساتھ خصوصی امیگرنٹ ویزا پر بھی نئی پابندیاں عائد کی گئیں۔

دوسری جانب قوم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا10 مہینوں میں8جنگیں رکوائیں، بائیڈن انتظامیہ نے قاتلوں کو امریکہ میں داخلے کی اجازت دی ،غیرقانونی تارکین وطن کوملک میں داخل نہیں ہونے دیں گے،مجھے کرپٹ نظام ختم کرنے کا بھاری مینڈیٹ ملا ، ایک سال میں جو حاصل کیا وہ کوئی نہیں کرسکا۔

امریکی صدر نے کہا ایرانی جوہری خطرے کو تباہ کردیا،غزہ جنگ ختم کر کے 3ہزار سال میں پہلی بار امن قائم کیا،امریکہ کو قانون ساز نہیں، نئے صدر کی ضرورت تھی، ملک بدترین سے بہترین ہوگیا، اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی ، میرے دور میں تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ،برسرروزگار افراد کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے۔

ٹرمپ نے کہا ایک سال پہلے امریکہ مردہ ، ناکامی کے دہانے پر تھا، کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن بنائی، ٹیکسوں میں کمی کے نتائج اگلے سال نظر آئیں گے، کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن بنائی، ٹیرف کی مدد سے معیشت کو بہتر بنایا،بائیڈن دور میں غیرقانونی امیگرنٹس نے نوکریاں لیں، میرے دور میں ساری نئی نوکریاں امریکہ میں پیدا ہونےوالوں کو ملیں، ملک کو ایک بار پھر عظیم بنا رہے ہیں، بارڈر محفوظ بنادیا،،امریکی فوجیوں کو کرسمس پر فی کس 1776 ڈالر دینگے۔