این سی سی آئی کرپشن سکینڈل میں ملوث چاروں افسروں کے استعفے منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) این سی سی آئی کرپشن سکینڈل میں ملوث چاروں افسروں کے استعفے منظور کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرسرفراز چودھری سمیت 4افسروں کے استعفے سیکرٹری وزارت داخلہ کی جانب سے 20 نومبر سے منظور کیے گئے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسما مجید شامل ہیں۔