امریکی فوج کے منشیات سمگل کرنیوالی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

واشنگٹن:(بیورورپورٹ) امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات سمگلنگ میں ملوث 3 کشتیوں پر فضائی حملے ،8 افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرامریکی سدرن کمانڈ نے تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا حملوں میں ہلاک ہونےوالے آٹھوں افراد منشیات سمگلنگ میں ملوث تھے ،انٹیلی جنس تصدیق کے بعد نشانہ بنایا گیا۔