سڈنی: ( ) آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے حملہ آور کو پکڑنے والے ہیرو کی ہسپتال میں عیادت کی اور کہا احمد الاحمد اتحاد و حوصلے کی علامت ہیں اور آسٹریلیا دہشتگردی کے ذریعے تقسیم نہیں ہوگا۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے احمد الاحمد سے بات کرتے ہوئے کہا آپ نے انتہائی مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور سے بندوق چھینی اور بے شمار زندگیاں بچائیں۔
انتھونی البانیز نے احمد سے کہا آپ پورے آسٹریلیا کے ہیرو ہیں، آپ نے برائی کا انسانیت کی طاقت سے مقابلہ کیا۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احمد آسٹریلیا کے سب سے اچھے آدمی جو عاجزی سے بھرے ہوئے ہیں۔
احمد الاحمد ہیرو، اتحاد اور حوصلے کی علامت ہیں : آسٹریلوی وزیر اعظم



















