ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، جوان شہید

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کلاچی کے علاقے میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان جام شہادت نوش کرگئے، شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا، سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کےلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔